تمام تعریفیں معبود برحق کے لئے جو تمام عالمین کا رب ہے اور تمام تعریفیں اللہ کریم و رحمن و رحیم کے لئے جس نے حضور ﷺ کے نور کو اپنے نور سے پیدا فرمایا اور اُ س نورِ مقدس و برحق (نورِ محمدی ﷺ) سے تمام عالم عرش و کرسی و زمین و آسمان و ارواح انبیاء و اولیاء وصالحین و موَمنین و جملہ کائنات و نظام کل تخلیق فرمایا ۔ اور حقیقت برحق سبھی یہ ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تجلّی سے سب سے پہلے جو اوّلین چیز ظہور میں آئی وہ نورِ محمدی ﷺ اور حقیقت احمدی تھی اور آپ کی ذات والا صفات سے جمیع کائنات کے حقائق اور تفاریق و تفاصیل ظاہر ہوتی گئیں ۔
آپ کا نام شیخ المشائخ پیر طریقت حکیم صوفی طارق احمد شاہ عارف عثمانی قادری سہروردی، چشتی قلندری ابوالعلائی نقشبندی مجددی مداری شطاری فردوسی نظامی صابری جہانگیری شاذلی ہے۔ آپ کی ولادت با سعادت بروزجمعرات، مورخہ 19 محرم الحرام 1380ہجری بمطابق 14 جولائی 1960ع میں لیاقت آباد نمبر 2 کراچی پاکستان میں ہوئی۔